موسم کی تازہ ترین صورتحال 29 دسمبر 2025 - Sama Digital News

Monday, December 29, 2025

موسم کی تازہ ترین صورتحال 29 دسمبر 2025

 

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود سے ابر آلود رہے گا ۔ تاہم شمالی /جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کی توقع۔پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں رات کے اوقات درمیانی سے شدید دھند کا 
امکان ۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ بالائی/جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود سے ابر آلود رہنے کا امکان۔ بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کی توقع ۔تاہم شام/ رات میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیراور ملحقہ پہاڑی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور برفبار ی کا امکان۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح/ رات کے اوقات درمیانی سے شدید دھند کی توقع ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی07، گوپس منفی05، اسکردومنفی03، قلات، پاڑاچنار، بگروٹ منفی02، مالم 
  جبہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔



No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate