تاریخِ اجرا: 28 دسمبر 2025 | وقت: 10:30 بجے
اتوار:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
پیر:
زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم شمالی و مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا حال:
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
کم سے کم درجہ حرارت:
لہہ منفی 9، اسکردو منفی 6، گوپس منفی 5، گلگت منفی 4، قلات، دیراور اور استور منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ

No comments:
Post a Comment