منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی اور مغربی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ شمال مغربی/جنوبی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کی توقع ۔تاہم شام/ رات میں گلگت بلتستان،کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کا امکان۔ شمال مشرقی/جنوبی پنجاب کے اضلاع میں رات کے اوقات درمیانی سے شدید دھند کی توقع ۔
*بدھ کے روز* شمالی بلوچستان ،
خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان،کشمیر ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کی توقع ۔ شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح/ رات کے اوقات دھند کی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔
*گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم* ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اور مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔شمال مغربی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران پنجاب میں درمیانی سے شدیددھند چھائی رہی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: جیوانی 07، پنجگور 02، دالبندین 01، خیبرپختونخوا: چترال، دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی08، گوپس منفی04، بگروٹ، اسکردو، پاڑاچنارمنفی02، قلات میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

No comments:
Post a Comment