کراچی: بلوچ کالونی میں فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی* - Sama Digital News

Thursday, September 25, 2025

کراچی: بلوچ کالونی میں فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی*

*🛑 کراچی: بلوچ کالونی میں فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی* 

*کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع شرقی کے تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منظور کالونی سیکٹر سی میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔*

*فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار ملک ظہیر اعوان، جو  درخشاں تھانے میں تعینات ہیں، شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق اہلکار آج صبح ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں سے سامنا ہوا۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔*

*زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔*

No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate