فلیٹس، گھروں کی خریداری اور تعمیر کیلئے ’میرا گھر، میرا آشیانہ‘ اسکیم متعارف - Sama Digital News

Thursday, September 25, 2025

فلیٹس، گھروں کی خریداری اور تعمیر کیلئے ’میرا گھر، میرا آشیانہ‘ اسکیم متعارف

Published from Blogger Prime Android App

*💥فلیٹس، گھروں کی خریداری اور تعمیر کیلئے ’میرا گھر، میرا آشیانہ‘ اسکیم متعارف*


وفاقی حکومت نے درمیانے اور کم آمدنی والے طبقے کے پاکستانیوں کو سستے گھروں کی تعمیر یا خریداری میں مدد دینے کے لیے سبسڈی کی حامل ہاؤسنگ فنانسنگ اسکیم متعارف کرا دی ہے۔


اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں، ہاؤسنگ بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی ایل ) اور مائیکرو فنانس بینکوں (ایم ایف بیز) کو جاری کردہ ایک سرکلر میں بیان کیا گیا کہ اس منصوبے کا نام ’میرا گھر، میرا آشیانہ‘ رکھا گیا ہے۔


یہ اسکیم رہائشی سہولتوں کے بڑھتے ہوئے بحران کو حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، جو پچھلے 5 برسوں میں جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید تر ہو گیا ہے۔ مثال کے طور پر کراچی میں ایک چھوٹے گھر کی قیمت اب کم از کم ایک کروڑ روپے ہے، جس کی وجہ سے زیادہ تر پاکستانیوں کے لیے گھر کا مالک بننا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate