چیف آرگنائزر ڈیفینڈرز آف پاکستان موومنٹ نجم اقبال کا مانسہرہ کالونی کراچی کا دورہ - Sama Digital News

Tuesday, June 9, 2026

چیف آرگنائزر ڈیفینڈرز آف پاکستان موومنٹ نجم اقبال کا مانسہرہ کالونی کراچی کا دورہ

 اہلِ مانسہرہ کالونی کا ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ اور پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

کراچی: آج مورخہ 09 جون 2026ء کو مانسہرہ کالونی کراچی میں مقامی نوجوانوں کے پرزور مطالبے پر ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ کے چیف آرگنائزر محترم نجم اقبال صاحب نے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں نجم اقبال صاحب نے پاک فوج، عوام اور ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ کے درمیان مضبوط تعلق، قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ ہمیشہ پاکستان، پاک فوج اور تمام قومی ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ملک دشمن عناصر، منفی پروپیگنڈے اور قومی اداروں کے خلاف سازشوں کا ہر سطح پر بھرپور اور مؤثر جواب دیتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے قومی اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد اور تعاون ناگزیر ہے، اور یہی ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ کا بنیادی نظریہ ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر نجم اقبال صاحب نے چیئرمین ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ محترم جناب سعید اعوان صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور اعتماد ہی موومنٹ کی مضبوطی اور کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس اعتماد پر سعید اعوان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جس کے تحت انہیں چیف آرگنائزر کی ذمہ داری سونپی گئی۔

تقریب کے اختتام پر مانسہرہ کالونی کے معززین، عمائدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ کے نظریات اور قومی خدمات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موومنٹ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ اپنی والہانہ محبت، عقیدت اور مکمل یکجہتی کا بھی بھرپور اظہار کیا۔

پاکستان پائندہ باد پاک فوج زندہ باد ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ زندہ باد سعید اعوان صاحب زندہ باد

No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate