ڈیفینڈرز آف پاکستان موومنٹ کے مرکزی صدر امتیاز احمد پالاری اپنے وکلا کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس - Sama Digital News

Friday, October 10, 2025

ڈیفینڈرز آف پاکستان موومنٹ کے مرکزی صدر امتیاز احمد پالاری اپنے وکلا کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس

 

WATCH VIDEO
                   کراچی: 10 اکتوبر 2025 ڈیفینڈرز آف پاکستان موومنٹ کے مرکزی صدر امتیاز احمد پالاری نے اپنے وکلا ایڈوکیٹ سلطان احمد گھومرو،ایڈوکیٹ اسد اللہ گھومرو کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افرادجو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کی سالمیت پہ ایک وار کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف ہم نے ایک مہم شروع کرنا چاہ رہے ہیں۔ جس میں آج ہم نے ابتدا میں  لینڈ مافیا کو للکارا ہے۔ جنہوں نے ہماری زمینوں کو ہمارے علاقوں کو قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ بالخصوص سپر ہائے وے کے علاقے میں یہ لینڈ مافیا گڈاپ ٹاؤن میں بہت ایکٹو نظر آرہی ہے۔کچھ دن پہلے میری اپنی ذاتی ذمین میری آبائی زمین دنبہ گوٹھ کے قریب باؤنڈری وال کے اندر 100 سے زائد لینڈ مافیا کے دہشت گرد گھس آئے ہیں۔یہ لینڈ مافیا  جن میں۔ محمد حسین مینگل ولد حسن اللہ مینگل  عبدالغفور کھوسو ولد عبدالحق کھوسو شامل ہیں جنکو بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے اور ان لوگوں نے ہمارے وکلا برادری کے گھروں پہ بھی اور ان کے پلاٹس پر قبضہ اور  حملہ کیا ہے اور ہمارے گھروں پہ بھی حملہ کیا ہے اور وہاں پہ مسلح لوگ دہشت پھیلاتے ہوئے نظر ٓارہے ہیں جس کی اطلاعات ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعلقہ تھانہ ملیر کینٹ کو بھی دی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو وہاں سے ہٹایا جائے اسی طریقے سے مختلف جگہوں پہ جو لینڈ مافیا اپنے پنجے گاڑی ہوئی ہے انشاء اللہ ڈیفینڈرز آف پاکستان موومنٹ ان لینڈ مافیا،جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھے گی اور انشاء اللہ ہم وطن عزیز پاکستان کو مضبوط سے مضبوط بنائے گے۔ ڈیفینڈرز آف پاکستان موومنٹ جرائم کے خلاف جدو جہد رکھیے گی۔اگرپاکستان فورس کی عزت و ناموس پر کوئی بھی وار کرئے گا۔ انشاء اللہ ہم با حثیت صدرامیتاز احمد پالاری ہم اس کا ہاتھ توڑ دیں گے۔ ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ حکام سے  گزارش کرتے ہیں۔کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کی جائے۔ہم چیئرمین ڈیفینڈر اف پاکستان موومنٹ جناب محمد  سعید اعوان کے بھی مشکور ہیں۔ جنہوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا۔ آخر می  ڈائریکٹر میڈیا سیل کراچی سہیل جاوید، میجر ریٹائرڈ وحید رند، شجاع، آغا اشرف اور دیگر جو یہاں آئے ہوئے مہمانوں اور صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔



No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate