26 ستمبر 2025 | بروز جمعہ   خبرنامہ - Sama Digital News

Friday, September 26, 2025

26 ستمبر 2025 | بروز جمعہ   خبرنامہ

Published from Blogger Prime Android App

*26 ستمبر 2025 | بروز جمعہ*

  *خبرنامہ*


 امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کردیا گیا

 ایشیا کرکٹ کپ: سپر فور مرحلہ، ہاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی، فائنل میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا، ٹورنامنٹ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف دو میچوں میں شکست ہوئی ہے

 رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے

 ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا

دہشت گرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، ریاستی رٹ چیلنج نہیں ہونے دینگے: وزیراعلیٰ بلوچستان

گردشی قرض تمام وسائل نگل رہا تھا، مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آج ہوگی

 رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی

 مفتی قوی بھی میدان میں کود پڑے؛ کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے سلاجیت کا دلچسپ نسخہ بتادیا

 بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی سے شکایت کردی

 وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد سے متعلق پالیسیوں پر نظرثانی کرے، بلاول بھٹو کا مطالبہ



ڈی پی او افس  چارسدہ  کے سامنے
کل ھو نے والے دھرنے کو موخر کیا گیا ،امیر جماعت اسلامی  چارسدہ شاہ زمان

 نیویارک: وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، صحت، ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

 سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

چارسدہ : ایم ون موٹروے جندی پل کے قریب کوسٹرحادثے کا شکار۔۔ 7 افراد شدید  زخمی 
 یوٹیوبر رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے، جوئے کی کمپنی کی تشہیر پر ایک اور مقدمہ درج

سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز


پاراچنار: افغان سرحد کے قریب پیواڑ گاوٴں میں دھماکہ، باپ جاں بحق بیٹا زخمی
بنوں: ڈومیل بازار میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید
مودی سرکار نے قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ کو بھی نہیں چھوڑا، مقدمہ درج

بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

 کراچی: را سے تعلق، بارودی مواد رکھنے پر مجرم کو 114 سال قید کی سزا

 سپریم کورٹ: ملزم کو سزا چرس برآمدگی پر نہیں بیوقوفی پر ہوئی، ججز کا دلچسپ مکالمہ

کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب بے قابو ٹینکر نے 6 گاڑیاں روند ڈالیں، خواتین سمیت 5 افراد زخمی

جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا معاملہ، اسلام آباد بار کونسل نے بھی فیصلہ چیلنج کر دیا

 نوشہرہ: آندھی کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بچہ جاں بحق

وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات: صحت، ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

 ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے: جسٹس طارق محمود

عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا: بیرسٹر سیف

 بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اسکے مسائل سے نمٹنا بڑی کامیابی ہے، وزیر اعظم

 اسلام آباد ہائیکورٹ کا مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں الیکشن کروانے کا حکم

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد

 ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد

 توشہ خانہ ٹو کیس: عمران، بشریٰ کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

 لاہور ہائیکورٹ نے ریپ کیس میں عمر قید کے ملزم کو بری کر دیا

 آزاد کشمیر کو میانوالی سے گندم کی ترسیل روک دی گئی، غذائی بحران کا خدشہ

 ملک میں سولر پینلز کے استعمال کا بڑھتا رجحان، ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کر دیا

ساف انڈر 17چیمپئن شپ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 یورپی ملک سلووینیا نے اس را_ئیلی وزیر اعظم پر سفری پابندی عائد کردی

 190ملین پاؤنڈکیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر ملتوی

 فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کم ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے ہوگئی

منڈی بہا الدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پر مقامی خواتین کا تشدد

 صدرکو ہائیکورٹ کےایک جج کو دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفرکرنےکا اختیار ہے، ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

 چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو لیبیا کیس میں پانچ سال قید کی سزا

مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں احتجاجی مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ


No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate