ڈیفینڈر آف پاکستان موومنٹ۔ 14 اگست کی شاندار ریلیاں۔زیر سرپرستی روزینہ امتیاز صدر شعبہ خواتین کراچی ۔امتیاز خان آرگنائزر کراچی - Sama Digital News

Friday, August 15, 2025

ڈیفینڈر آف پاکستان موومنٹ۔ 14 اگست کی شاندار ریلیاں۔زیر سرپرستی روزینہ امتیاز صدر شعبہ خواتین کراچی ۔امتیاز خان آرگنائزر کراچی

 ڈیفینڈر آف پاکستان موومنٹ شعبہ خواتین کراچی کی صدر محترمہ روزینہ امتیاز اور کراچی کے آرگنائزر امتیاز خان کی سرپرستی میں یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، افغان بستی اور اورنگی ٹاؤن کے عہدے داران اور کارکنان کی بھرپور شرکت سے نکالی گئی۔ شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور قومی نغمے گاتے ہوئے آزادی کی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ریلی کا مقصد وطن عزیز پاکستان سے محبت، اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دینا تھا۔ راستے میں مختلف مقامات پر شہریوں نے ریلی کا والہانہ استقبال کیا، پھول نچھاور کیے اور نعرے بازی میں شریک ہوئے۔ ریلی کراچی کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی اپنے اختتامی مقام، کراچی پریس کلب، پر پہنچی جہاں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی۔ انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈیفینڈر آف پاکستان موومنٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتی رہے گی۔




No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate