ہم جنس پرست خاتون نے گود لیے گئے 6 بچوں سمیت خود کشی کرلی - Sama Digital News

Monday, June 30, 2025

ہم جنس پرست خاتون نے گود لیے گئے 6 بچوں سمیت خود کشی کرلی



امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ہم جنس پرست
  جینیفر ہارٹ نے اپنی بیوی سارہ اور چھے گود لیے گئے بچوں سمیت گاڑی کو 100 فٹ بلند چٹان سے نیچے سمندر میں گرا کر اجتماعی خودکشی کر لی۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ یہ واقعہ ایک سوچا سمجھا قتلِ عام تھا، جس کی تیاری میں ماں نے خودکشی اور زہریلی دوا کی مقدار جیسے مضامین پر انٹرنیٹ پر سرچ کی تھی۔

دی مرر کے مطابق  ماں کی طرف سے  بچوں پر عرصۂ دراز سے سخت جسمانی سزا، فاقہ کشی اور ذہنی اذیتیں مسلط کی جا رہی تھیں۔ مختلف ریاستوں میں بچوں کی فلاح و بہبود کے اداروں کو متعدد بار شکایات موصول ہوئیں لیکن ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔
حادثے سے چند روز قبل ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ بچے بھوکے ہیں اور مدد کے لیے دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔ ایک بچی رات ایک بجے صرف کمبل اوڑھ کر مدد مانگنے پہنچی تھی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثے سے پہلے سارہ ہارٹ نے خودکشی، ڈراؤننگ، بیناڈرل کی خوراک اور درد کے بارے میں گوگل پر تلاش کیا۔
حادثے کے وقت گاڑی میں بریک لگانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، جبکہ جینیفر نشے میں تھی اور سارہ کے جسم میں بیناڈرل کی بڑی مقدار پائی گئی۔ بچوں کو بھی نشہ آور دوا دے کر بے ہوش کیا گیا تھا۔
یہ خاندان ظاہری طور پر خوشحال نظر آتا تھا لیکن درحقیقت گھر میں جبر، خوف اور زیادتی کا راج تھا۔ تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ ماں نے بچوں کو سخت نظم و ضبط میں رکھا، ہنسی پر ڈانٹ، کم کھانا اور کسی غلطی پر گھنٹوں سزا دی جاتی تھی۔ 

No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate