شادی میں بلایا گیا ڈانسر گروپ دولہے کو اغواء کر کے فرار ہوگیا، حیران کن خبر - Sama Digital News

Tuesday, July 1, 2025

شادی میں بلایا گیا ڈانسر گروپ دولہے کو اغواء کر کے فرار ہوگیا، حیران کن خبر

بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں شادی کی تقریب اُس وقت ہنگامہ خیز صورتحال کا شکار ہوگئی جب پرفارمنس کے دوران پیش آئے تنازع کے بعد ڈانسر گروپ نے دولہے کو اغوا ءکر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے گوپال گنج میں شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب دولہے کو ڈانسر گروپ اغوا ءکر کے فرار ہوگیا۔واقعہ جمعے کی رات دیگھوا ڈوبولی گاؤں میں روایتی پرفارمنس کے دوران پیش آیا، پرفارمنس ختم کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

’’آج نیوز‘‘ کے مطابق دولہا سونو کمار شرما رسومات مکمل کرنے کے بعد دیگر سرگرمیوں میں مصروف تھا، اس دوران مہمانوں نے اصرار کیا کہ ڈانسر اپنی پرفارمنس جاری رکھیں جبکہ گروپ مقررہ وقت پر رخصت ہونا چاہتا تھا۔ اس پر مہمانوں اور ڈانسر گروپ کے درمیان پہلے تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی جس سے مسکان نامی رقاصہ زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

واپسی پر مسکان اپنے گروپ کے لوگوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں واپس آئیں اور جھگڑا کرنے والے مہمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دولہے کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئی۔ پولیس نے معاملے کا علم ہونے پر دولہے کی تلاش شروع کی اور تقریباً 9 گھنٹے بعد ضلع سیوان سے بازیاب کروایا۔

پولیس ڈانسر گروپ کی تلاش میں ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ گوپال گنج کے ایس پی اودھیش ڈکشٹ نے بتایا کہ دولہے کے اغواء کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور اسے بازیاب کروایا۔ 

No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate