ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 47 زہریلے سانپ نکل آئے، دوڑیں لگ گئیں - Sama Digital News

Tuesday, July 1, 2025

ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 47 زہریلے سانپ نکل آئے، دوڑیں لگ گئیں

 
) ممبئی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ سے واپس آنے والے ایک بھارتی شہری کو اُس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس کے سامان سے 47 زہریلے سانپ اور دیگر نایاب رینگنے والے جانور برآمد ہوئے۔ کسٹمز حکام کے مطابق یہ شخص اتوار کے روز ممبئی ایئرپورٹ پہنچا تھا اور معمول کی چیکنگ کے دوران اس کے چیک اِن سامان سے خطرناک زہریلے سانپوں سمیت کئی نایاب جانور برآمد ہوئے۔
بی بی سی کے مطابق بھارتی کسٹمز نے بتایا کہ ضبط کیے گئے جانوروں میں تین سپائیڈر ٹیلڈ ہورنڈ وائپرز، پانچ ایشین لیف ٹرٹلز اور 44 انڈونیشیائی پٹ وائپرز شامل تھے۔ ان تمام جانوروں کو خفیہ طور پر بیگ میں چھپا کر لایا گیا تھا۔ حکام نے ان رینگنے والے جانوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بھی جاری کی ہیں جن میں رنگ برنگے سانپ ایک ڈِش میں رینگتے نظر آ رہے ہیں۔

اگرچہ بھارت میں جانوروں کی درآمد کلی طور پر ممنوع نہیں، مگر ملکی جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین کے تحت بعض مخصوص انواع کی درآمد پر پابندی ہے، خاص طور پر وہ جو نایاب یا حکومتی سطح پر محفوظ قرار دی گئی ہوں۔ کسی بھی جنگلی جانور کی درآمد کے لیے متعلقہ اجازت نامے اور لائسنس کا حصول ضروری ہوتا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق گرفتار شخص کا نام فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا اور وہ تفتیشی حراست میں ہے۔ اس نے اپنی گرفتاری پر کوئی بیان نہیں دیا۔


No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate