جمعه کے روز خیبر پختونخوا،شمالی/شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جبکہ مری ،گلیات اورخطہ پوٹھوہارمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ / دُھند چھائےرہنے کی توقع۔
ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھا ئے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے چند میدانی علاقے اور بالائی سندھ سموگ / دُھند کی لپیٹ میں رہے۔
لہہ منفی08 ،اسکردو منفی 06، استور ،گوپس منفی 04، ہنزہ ، کالام اورگلگت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment