کراچی میں ایک طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا مضبوط سسٹم بننے لگا - Sama Digital News

Saturday, August 31, 2024

کراچی میں ایک طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا مضبوط سسٹم بننے لگا

war in the pacific: admirals edition,war in the pacific,the troubles of karachi,tropical storm,the second world war,drainage system in india,drainage system,the attack on pearl harbor,megacities of the future,the hindu daily news analysis in hindi,centre of excellence in water resources,the hindu analysis in english,the hindu analysis in hindi,tropical storm bret,tropical storm update,solar storm,cyclone forecast in arabian sea,drainage system class 11

 کراچی میں ایک طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرے مضبوط مون سون سسٹم کا خطرہ منڈلانے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پراثرانداز ہوگا اور آئندہ تین سےچار روز میں مشرقی سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر اس کے اثرات کی اس وقت پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سے دور ہوگیا

سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور چلاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہوگیا ہے اور طوفان بحیرہ عرب کےشمال مشرق میں ہے جب کہ طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی سےقریب ہورہا ہے، طوفان اورماڑہ سے 180کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔

soh

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگا جب کہ طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کاامکان نہیں اور سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان ہے۔


No comments:

Post a Comment

WATCH INTERESTING VIDEOS

Translate